25 ستمبر 2011 - 20:30

ہفتہ دفاع کےموقع پرشاندارپریڈکا ایک منظر، ایران کے اول نائب صدر محمد رضا رحیمی نے اسلامی جمہوریہ ایران کو علاقے میں اسلامی بیداری کا نمونہ قرار دیا ہے۔

ابنا: محمد رضا رحیمی نے آج تہران میں ہفتۂ دفاع مقدس کی مناسبت سے ہونے والی تقریب میں کہا کہ علاقے کی عوامی تحریکوں کا ایک اہم ترین مؤثر عامل ایران کا اسلامی انقلاب ہے۔ انہوں نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ اسلامی انقلاب نے تسلط پسندوں اور ظلم کا مقابلہ کرنے کا راستہ ہموار کیا ہے، مزید کہا کہ آج ہم دنیا والوں کے لیے ایک روشن نمونہ ہیں کہ جن کی سب پیروی کر رہے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اول نے اسلامی انقلاب کی حرکت کو روکنے کے لیے دشمنوں کی تینتیس سال کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایران پر جنگ مسلط کی لیکن ہم کامیاب ہوئے۔ دفاع مقدس صرف اسلامی جمہوریہ ایران سے نہیں بلکہ تمام حریت پسند قوموں سے تعلق رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک دن آئے گا کہ فلسطین کی سرزمین حقیقی معنوں میں آزاد ہو گی اور آج اس کی امید بخش کرنیں اقوام متحدہ سے نظر آ رہی ہیں۔
............. 
/169